دوسرے سال پھر آپ حج کے لیے تشریف لائے۔ اُس وقت دو کمرے اور بنوا دیے گئے تھے۔ اِس میں محمد اکرام صاحب جومولانامحمد شفیع اوکاڑوی رحمۃاللہ علیہ کے بھائی ہیں وہ ایک کمپنی کے مینجر تھے۔ اُن سے ہم سامان لے لیا کرتے۔ مستری کا کام میاں صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے خادم رحمت علی مرحوم اور اُس کے دوسرے ساتھیوں نے کیا۔ آپ نے دو کمروں پر جو خرچہ ہوا تھا وہ ادا کردیا ۔اس طرح پانچ کمرے بن گئے اور اس سال جناب محمود زرگر صاحب خادم خاص بھی مدینہ منورہ تشریف لے آئے۔ انہوں نے لنگر کا کام سنبھال لیا۔