حضرت میاں جمیل احمدشرقپوری نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ

میاں ولیداحمدجوادکی پیدائش کی خب > صفحہ 1

 

حضرت میاں ولید احمد جوادصاحب کی پیدائش کی خبر حضرت صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو مدینۃ المنورہ میں ہوئی۔ آپ کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔آپ نے اُسی وقت مسجد نبوی شریف میں شکرانے کے نوافل ادا کیے۔ صاحبزادہ میاں ولید احمدجواد کے لیے بہت سی دعائیں کیں اور فرمایا:یہ بیٹا ولی کامل ہو گا۔ حضرت مولانافضل الرحمن صاحب سے نام کے لیے عرض کیا :آپ فرمانے لگے: نام تو میں نے حروفِ ابجد کے حساب سے بتا دیا ہے۔ لیکن کل عقیقہ کریں۔ تو آپ نے دو بکرے لئے اور تیسرے دن دعوت عقیقہ کی تو بہت سی مدنی شخصیتیں تشریف لائیں اور محفل میلاد منائی گئی۔ آپ (حضرت مولانافضل الرحمن صاحب) نے فرمایا: یہ آپ کا جانشین ہوگا ۔ دین کی خدمت کرنے میں مدد گارثابت ہوگا‘‘۔
حضرت صاحبزادہ میاں جمیل احمد شرقپوری نقشبندی مجددی رحمہ اللہ تعالیٰ کو اولیاء اللہ سے اوررسول کریم ﷺ سے والہانہ عقیدت و محبت اورعشق تھا۔ایک طویل عرصہ تک آپ دیارنبی ﷺمیں رہے اورصرف ا عراس کے مواقع پر پاکستان تشریف لاتے اوراعراس کی تقریبات منانے کے بعد واپس مدینہ منورہ تشریف لے جاتے اوریہ سلسلہ ایک طویل مدت تک جاری رہا۔ اس میں روزانہ حضور نبی کریم ﷺ کی محفل نعت کااہتمام کیا جاتا، جس میں قراء نعت خوان اورعلمائے کرام اوررسول کریم ﷺ سے محبت کرنے والے لوگ شامل ہوتے۔ رباط شیرربانی میں لنگر کاسلسلہ صبح وشام جاری رہتا۔سنت نبوی کی پیروی کرتے ہوئے آپ خودمہمانوں کے قیام وطعام کااپنے ہاتھوں سے انتظام کرتے تھے۔ قیام وطعام کایہ سلسلہ جاری ہے اورانشاء اللہ تعالیٰ جاری رہے گا۔