قطب الارشاد ، قطب الوقت حضرت میاں شیرمحمدشرقپوری نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ کاوجود مسعود روحانیت کامنبع ومرکز تھا۔ جن کے فیوض وبرکات سے کئی مرکز وجود میںآئے۔ لہٰذاحضرت میاں جمیل احمدشرقپوری نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ کوطریقت کی منازل طے کرنے میں قطعاً کوئی دشواری پیش نہ آئی۔ جیسے حضرت شیرربانی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے برادراصغرحضرت ثانی لاثانی رحمۃ اللہ علیہ کواپنی نگاہِ خاص سے روحانیت کی معراج سے سرفرازفرمایاتھاویسے انہوں نے اپنے فرزندگرامی کواسی نعمت سے بہرہ مندکرتے ہوئے اپنے دست کرم پر بیعت کرتے ہی ایسی دولت عرفان کاقاسم بنایاکہ تا زیست نعمتیں تقسیم فرماتے رہے۔