حضرت صاحبزادہ میاں جمیل احمدشرقپوری نقشبندی مجددی رحمہ اللہ تعالیٰ جہاں اشاعتِ اسلام کے میدان میں گرانقدرخدمات سرانجام دیں وہاںآپ نے عیدمیلادالنبی ﷺ، یومِ سیّدنا حضرت صدیقِ اکبررضی اللہ تعالیٰ عنہٗ،یومِ سیّدنا حضرت عمرِفاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ، یومِ سیّدناحضرت عثمانِ غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ،یومِ سیّدناحضرت علی المرتضےٰ شیرِخدا رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ، یومِ حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ، یومِ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ، یومِ حضرت امامِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ، یومِ حضرت غوثِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ، یومِ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ، یومِ حضرت مجددالف ثانی رحمۃ اللہ تعالیٰ، یومِ حضرت شیرِربّانی رحمہ اللہ تعالیٰ کے سلسلے میں اجلاس منعقد کرنے کے لیے ملک بھر میں ایک منظم تنظیم کابھی آغاز کیا۔ آپ نے پورے ملک میں سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ کے متوسلین کے تبلیغی مراکز قائم کیے ہیں۔ ان مراکز کی وساطت سے پورے سال تبلیغی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں۔