حضرت میاں جمیل احمدشرقپوری نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ

تعمیرکادوسرامرحلہ > صفحہ 1

 

آپ نے یہاں پہنچ کر مستری صاحب کو کچھ اور رقم بھیجی تو اُس نے دو بارہ کام شروع کیا ۔ایک اور کمرہ ساتھ بنا دیا گیا ۔اس طرح حضرت میاں صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے عقیدت مندوں کاآناجاناشروع ہوگیا۔ رونقیں بڑھتی گئیں۔ مشائخ عظام بھی آکررونق افروز ہوتے رہے۔جناب حضرت احمد سعید کاظمی صاحب رحمۃ اللہ علیہ غزالی زماں کی اِس ’’رباط‘‘ میں پندرہ دن میں بسم اللہ شریف میں سے ب۔س۔م تک کی تفسیر بھی مکمل نہیں ہوئی تھی جبکہ ایک گھنٹہ روزانہ درس دیا جاتا تھا۔ آپ کی واپسی کا وقت آگیا۔