حضرت میاں جمیل احمدشرقپوری نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ

قیدوبند کی صعوبتیں > صفحہ 1

 

آپ کے عشقِ رسُول ﷺ کا اندازہ اس واقعہ سے لگایاجاسکتاہے کہ 1971ء میں ایک برطانوی یہودی مصنف ڈاکٹرپنہاس نے نبی محترم تاجدارِ عرب و عجم ﷺ کی شان میں ایک گستاخانہ کتاب شائع کی ۔ اس کتاب کے خلاف لاہور میں احتجاجی جلوس کی آپ نے قیادت کی۔گرفتارہوئے۔ کیمپ جیل لاہور میں13دن قیدوبندکی صعوبتیں برداشت کیں۔ آپ تحفظِ ناموسِ رسالت کی خاطر دودفعہ جیل گئے اورسب مصائب وآلام کوخندہ پیشانی سے برداشت کیا۔ حضرت مجددرحمۃاللہ علیہ کی تقلیدمیں جیل کے اندر موجود طلباء اور قیدیوں کی اصلاح کی کوشش فرماتے رہے۔ قیدیوں میں اسلامی لٹریچر تقسیم کیا۔ اس طرح آپ نے پیرپیراں حضرت مجددالف ثانی شیخ احمد فاروقی سرہندی رحمۃ اللہ علیہ کی سنت پرعمل کیا۔