حضرت میاں جمیل احمدشرقپوری نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ

تعمیرکاچوتھامرحلہ > صفحہ 1

 

تیسرے سال دو اور بڑے کمرے بنوائے اور اُن کے ساتھ ہی باتھ روم بھی بنوائے اور فرمایا یہ میرے خاص مہمانوں، مشائخ عزام کے لیے ہیں اور میں خود بھی انہیں میں ٹھہرا کروں گا۔اُسی سال مکان شریف کے شہزادے جناب حضرت محفوظ الحسن شاہ رحمۃ اللہ علیہ بمعہ فیملی تشریف لائے ۔ وہ ان دونوں کمروں میں ٹھہرے۔ مَیں نے دیکھا کہ آپ بزرگوں کی خدمت بہت کیا کرتے تھے۔ کھانا خود اُن کے کمرے میں لے جاتے۔ پندرہ بیس منٹ کھانا لئے کھڑے رہتے۔ ایک دن حضرت محفوظ الحسن صاحب نے فرمایا:آپ تکلیف نہ کیا کریں۔ بیٹا اسلم لے آیا کرے گا اور ہمیں وضو بھی کروادیا کرے گا۔ ڈرائیور کی ڈیوٹی تواسلم صاحب دیاکرتے تھے۔ حضور پیرو مرشد فرمانے لگے اسلم آج سے گاڑی سکھاناشروع کر دو۔ ایک دو دن گاڑی سیکھانے میں تاخیر ہو گئی توآپ ناراض ہو گئے۔آپ فرمانے لگے: گاڑی چلانی تو مَیں نے بھی سیکھنی ہی ہے۔ آخر آپ نے گاڑی چلاناسیکھ لی اور سعودی لائسنس بھی بنوا لیا۔’’ رباط شیر ربانی‘‘ میں بڑی بڑی بزرگ ہستیاں تشریف لاتیں۔ آپ اُن کی بہت خدمت کیا کرتے تھے۔