حضرت میاں جمیل احمدشرقپوری نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ

مجددالف ثانی رحمۃ اللہ علیہ ایوارڈ > صفحہ 1

 

حضرت میاں جمیل احمد شرقپوری نقشبندی مجددی رحمہ اللہ تعالیٰ نے اگست 1993ء میں مقابلہ، مقالہ نگاری برائے’’ حضرت مجددالف ثانی ایوارڈ‘‘کا آغازکیا۔ جس میں اوّل، دوم اورسوم آنے والے طلباوطالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے طلائی، نقرئی اور کانسی کے تمغہ جات کا اخبارات اوراشتہارات کے ذریعہ اعلان کیاگیا۔ آپ کے اعلان پر ملک بھر کے کالجوں، یونیورسٹیوں اور مدارس عربیہ کے طلبا وطالبات نے ’’حضرت مجدد الف ثانی اوراسلامی انقلاب‘‘ کے زیرِ عنوان مقابلہ مقالہ نگاری میں خُوب حصہ لیا۔ 25، نومبر1993ء کو موصولہ مقالاجات کی چھان بین کے بعد اوّل، دوم اورسوم آنے والے طلبااورطالبات کواعلان کے مطابق انعامات تقسیم کیے گئے۔ ان انعامات کے علاوہ طلباو طالبات کی مزید حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی انعامات بھی دیے گئے۔