فخرالمشائخ حضرت میاں جمیل احمدشرقپوری نقشبندی مجددی رحمہ اللہ تعالیٰ سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ کے عظیم روحانی پیشوا،اعلیٰ حضرت شیرِ ربانی میاں شیر محمد شرقپوری نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ کے بھتیجے اور حضرت ثانی لاثانی میاں غلام اللہ شرقپوری نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ کے لختِ جگر ہیں۔ آپ کی ذاتِ گرامی محتاجِ تعارف نہیں۔ آپ کی محترم شخصیت پشاور سے لے کر کراچی تک ہی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام میں جانی پہچانی جاتی ہے۔