حضرت میاں جمیل احمدشرقپوری نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ

تعمیر کاپہلا مرحلہ > صفحہ 1

 

حضرت صاحبزادہ میاں جمیل احمد شرقپوری رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے دوست حاجی نُورمحمدمدنی مستری کوبلوایا۔ اُس سے تعمیر کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ حاجی نُورمحمدمدنی سے آپ نے فرمایا: ’’دوکمرے،کچن،چاردیواری،پانی کاخزان (واٹر ٹینک) اورواش روم(washroom) بنائے جائیں‘‘۔ ساتھ ہی کچھ رقم انہیں دے دی گئی۔ آپ نے مستری صاحب کو فرمایا کہ ایک مزدور کی میری جگہ بھی رکھنا غرضیکہ دوسرے دِن اینٹیں بنانا شروع کر دی گئیں ۔ میاں صاحب نے بھی خوب ذوق سے اینٹیں بنائیں۔ بہرحال ایک ماہ دس پندرہ دن میں یہ سارا کام مکمل ہو گیا۔فرمایا: ایک کمرہ میرے لئے مختص ہو گیا۔ دوسرا کمرہ مہمانوں اور مجلس کے لیے مختص ہو گا۔ پہلے دن آپ نے اس میں ختمِ خواجگان پڑھایا ۔ پھر یہ روزانہ کا معمول ہو گیا۔ اِس سے بہت سکون ملنے لگا ۔ اس کام کے دس دن بعد حضرت صاحب پاکستان تشریف لے آئے۔