حضرت میاں جمیل احمدشرقپوری نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ

یوم حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ > صفحہ 1

 

حضرت میاں جمیل احمد صاحب رحمۃاللہ علیہ کوجانشینِ احمد مجتبےٰ حضرت محمدمصطفےٰ ﷺ کے خلیفہ اوّل افضل البشربعدالانبیا امیر المومنین حضرت سیدناصدیق اکبررضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے ساتھ بھی بے پناہ عقیدت ومحبت تھی۔ سیّدنا حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ کے بانی ہیں۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کے امام وپیشوا ہیں۔ حضرت میاں جمیل احمدشرقپوری نقشبندی مجددی رحمہ اللہ تعالیٰ نے حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے کارہائے نمایاں اورتعلیمات کو عام کرنے کے لیے یومِ سیدنا حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کومنانے کے سلسلہ میں بھی پہل کی۔ چنانچہ پاکستان کے طول وعرض میں جمادی الثانی کے ماہ مبارک میں یومِ سیدنا حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ شایانِ شان طریقہ سے منانے کا اہتمام کیاجاتاہے۔ آپ کے حالاتِ زندگی اورکارہائے نمایاں پرمشتمل فضائل سیدنا حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے نام سے موسوم ایک کتابچہ مرتب کرکے طبع کروایا۔ یہ کتابچہ کئی ایڈیشنوں میں ہزاروں کی تعداد میں شائع ہوچکاہے۔