صاحبزادہ میاں محمد صا لح شرقپوری نقشبندی مجددی مد ظلہ العا لٰی

صاحبزادہ میاں محمد صا لح شرقپوری نقشبندی مجددی مد ظلہ العا لٰی

حضرت صاحبزادہ میاں محمد صالح صاحب مدظلہ العالیٰ:

آپ نہ کہ صرف درسِ نظامی کی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں بلکہ اپنے بھائی جان صاحبزادہ میاں ولید احمد صاحب کے ساتھ آستانہ کے معاملات میں معاون بھی ہیں۔آپ ماہنامہ نورِاسلام کے ناظمِ دفتر بھی ہیں ۔اس کے علاوہ آپ نے مکتبہ شیرربانیؒ قائم فرمایا ہے۔ جس میں مختلف دینی کتب دستیا ب ہیں ۔جس کے تحت وقتاً فوقتاً مختلف دینی کتب شائع ہو چکی ہیں۔
آپ میاں ولید احمد صاحب کی غیر موجودگی میں آستانہ عالیہ شرقپورشریف میں حضورفخرالمشائخ کے حکم کے مطابق جمعے کا خطبہ بھی ارشاد فرماتے ہیں اور تعلیمی مصروفیات سے وقت نکال کر وقتاًفوقتاً مختلف علاقوں میں دینی جلسوں کی صدارت بھی فرماتے ہیں۔ آپ اپنے والد گرامی کی کردار میں، گفتار میں، چال  میں،  ہو بہو تصویر نظر آتے ہیں۔  آپ  اپنے والد گرامی حضرت میاں خلیل احمد شرقپوری نقشبندی مجددیؒ کے حقیقی مظہر ہیں-