(شجرہ شریف (نقشبندیہ مجددیہ

(شجرہ شریف (نقشبندیہ مجددیہ

ہزار باربشویم دہن زمشک و گلاب

ہنوز نام تو گفتن کمال بے ادبی ا ست

 

بخش دے یارب تجھے اپنی سخا کاواسطہ

رحم فرما شافعِ روزِ جزا ﷺ کا واسطہ

 

صدق دے یارب مجھے صدیق اکبرؓ کے لیے

فقر دے سلمانؓ محبوب ِپیعمبر کے لیے

 

حضرت قاسمؓ  کا صدقہ میری بگڑی کو بنا

حضرت جعفرؓ  کا صدقہ دے مرے دل کو ضیاء

 

رکھ مجھے با عافیت بہر جناب بایزیدؒ 

بوالحسنؒ   کا واسطہ دے مجھ کو نصرت کی نوید

 

بوعلیؒ کا واسطہ کر دے میری مشکل کو حل

دے مجھے علم طریقت اور توفیق عمل

 

بہر یوسفؒ  قید غم سے دہر میں آزاد کر

عبدالخالقؒ کے لیے عقبیٰ میں مجھ کو شاد کر

 

حضرت عارفؒ کے صدقے میں مجھے عرفان دے

حضرت محمودؒ  کا صدقہ مجھے ایمان دے

 

واسطہ خواجہ علیؒ   کا فقر درویشانہ دے

واسطہ بابا سماسیؒ   کا دلِ دیوانہ دے

 

اے خدا بہر جناب شیرِ حق میر کلالؒ

حرص دنیا کو مرے بت خانہء دِل سے نکال

 

دے مجھے صبرو رضا صدقہ بہاؤالدینؒ   کا

کر مجھے صحت عطا صدقہ علاؤالدینؒ   کا

 

دے میرے دل کو سکوں یعقوب چرخیؒ کے طفیل

حضرت احرارؒ کے صدقے میں دھو دے دل کا میل

 

حضرت زاہدؒ کے صدقے میں مجھے زاہد بنا

حضرت درویشؒ کے صدقے دے فقر و غنا

 

خوجہ امکنگیؒ   کا صدقہ داغ عصیاں کو مٹا

حضرت باقیؒ  کا صدقہ دے بقا  بعد الفنا

 

شیخ احمدؒ کے لیے غیروں کی منت سے بچا

صرف اپنا ہی مجھے محتاج رکھ اےکبریا

 

کھول دے دل کی کلی بہر سعیدؒ نامدار

تاکہ میرے گلشن امید میں آۓ بہار

 

حضرت معصومؒ کا صدقہ دکھا کوئے رسولﷺ

بس رہی ہے جس میں اب تک بوئے گیسوئے رسولﷺ

 

واسطہ عبدالاحدؒ   کا مالکِ ارض و سما

کر مجھے ایمان اور توحید کی دولت عطا

 

کھول دے دل کی کلی بہر سعید نامدار

تا کہ میرے گلشنِ امید میں آئے بہار

 

اے خدا بہر جناب خواجہ حنفیؒ پارسا

وقت آخر نزع کی تقلیف سے مجھ کو بچا

 

بخش دے شیخ محمدؒ کے لیے میری خطا

واسطہ خواجہ زکیؒ  کا اپنی الفت کر عطا

 

واسطہ خواجہ زماںؒ  کا دے مجھے ذوق فنا

بہر احمدؒ  قبر میں ہو نور احمدﷺ کی ضیا

 

اے خدا بہر جناب خواجہ حاجی شاہ حسینؒ

دے مرے بے چین دل کو دین اور دنیا میں چین

 

حشر میں جب ہو تیرے دربار میں ہو میرا قیام

ہاتھ میں ہو میرے دامان نبیﷺ،  بہر ِامامؒ

 

بہر حضرت میر صادقؒ صاحب صدق و صفا

سرخرو  رکھ دوجہاں میں مجھ کو ، اے میرے خدا

 

واسطہ یارب تجھے خواجہ امیرالدینؒ  کا

دے مجھے علم و حیا ،رزق و شفاء ،صبر و غنا

 

واسطہ دیتا ہوں یارب میں تجھے اس نام کا 

جو ہمیشہ تیری محبوبی کے گن گاتا  رہا

 

عشق میں جس کے دل حسرت زدہ دیوانہ ہے

شرقپور اب جس کے باعث نور کا  کاشانہ ہے

 

اے خدا کیا نام پیارا ہے تیرے محبوب کا

حضرت شیر محمدؒ ،   صاحبِ جودو سخا

 

قطبِ دوراں ، شیخِ عالم،  ہادیء   رہِ صفا

نائب شمس الضحیٰ بدرالدجیٰ  صدر العلی

 

اے خدا صدقہ میاں صاحبؒ کے نام کا

حشر میں ہم عاصیوں کو ظل ِرحمت میں چھپا

 

واسطہ یارب تجھے حضرت غلام الّلہؒ  کا

تابعِ احکام کر مجھ کو کلام اللّٰہ کا

 

حضرت ثانیؒ  کا صدقہ مرے ربِ قدیر

کر میرے سینے کو انوارِ نبیﷺ سے مستنیر

 

بہر حضرت ثانی لاثانیؒ  جناب ِقبلہ گاہ

ہم سیہ کاروں کو اپنی رحمتوں میں دے پناہ

 

ثانی اثنینؒ کے صدقے میں اے ربِ جلیل

اس جہان کی زندگی ہو تابعِ سنت خلیلؑ 

 

اے خدا  بہر جمیلؒ احمد شہیرِ ذوالعطاء

کامیاب و کامراں فرما مجھے در دوسرٰی

 

اے خدا بہر خلیل احمؒد  حلیم و خوش وقار

ہو عطا دنیا و دیں،  رکھ اپنی طاعت پر نثار

 

اے خدا صد قے میں ان نا مو ں کے دل کو شا د کر

کفر کو برباد کر، اسلام کو آبا د کر

 

از:علامہ حکیم سید علی احمد نیر واسطی رحمہ اللہ