حضرت میاں جمیل احمدشرقپوری نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ

مجاہدہ > صفحہ 1

 

لاہورمیں قیام کے دوران آپ نے سخت مجاہدہ کیا۔ آپ عشاء کی نماز کی ادائیگی کے لیے حضرت داتاصاحب رحمۃ اللہ علیہ کی مسجدمیں چلے جاتے تھے اورفجر کی نمازکے بعدواپس رہائش گاہ پرتشریف لاتے تو تھکے ہوئے ہوتے تھے۔ آپ اتناسخت مجاہدہ کرتے تھے کہ آپ کے گھٹنوں سے خون بہہ رہاہوتاتھااورزخموں کومندمل کرنے کے لیے کپڑے کے چیتھڑے جلاکران میں بھرے جاتے تھے۔ آپ لاہورکے تقریباًسب مزارات پرحاضری دیتے تھے۔آپ سخت مجاہدہ کی منازل طے کرتے کرتے روحانیت کے بام عروج پرفائز ہوئے۔ یہی وجہ تھی کہ جوکوئی آپ کی مجلس میں ایک دفعہ حاضرہوتاوہ آپ کاہی ہوکررہ جاتا۔
آپ خاندان نقشبندیہ مجددیہ کے وہ روشن ستارے ہیں جن کے فیض سے سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کوعروج وفروغ حاصل ہوا۔
گفتۂ او گفتۂ اللہ بود