حاجی عصمت آف دوگیج شریف لاہورکا بیان ہے کہ صاحبزادہ حضرت میاں جمیل احمدشرقپوری رحمۃاللہ علیہ مدینہ طیبہ میں قیام کے دوران نمازِ جمعہ مسجدنبوی شریف میں ادافرماتے تھے۔
آپ نمازِجمعہ سے فراغت کے بعد ہرجمعہ کو بازارسے گوشت خریدکر شہرکے باہر تشریف لے جاتے تھے۔ اس وقت آپ کے پاؤ ں میں جوتے نہیں ہوتے تھے اورننگے سرہوتے تھے۔ وہاں کے کُتے آپ کے انتظارمیں کھڑے ہوتے تھے۔ آپ کتوں کوگوشت ڈالتے ہوئے کبھی دوڑکر آگے ہوتے تھے اورکبھی پیچھے۔ کتوں کوگوشت ڈالنے کے بعدجب آپ واپس تشریف لاتے تھے تو آپ کے پاؤں اورچہرہ غبارآلودہوتاتھا۔ جب آپ سے اس بارے میں دریافت کیاجاتاتھاتوآپ جواب میں ارشادفرماتے تھے کہ یہ کُتے حضور ﷺ کے مقدس شہرکے ہیں۔ اس لیے ان کی دعوت کرنابخشش کاذریعہ ہے۔