نور اسلام - دسمبر -2018

نعت رسول مقبول ﷺ > صفحہ 1

منہ میرا بہت چھوٹا مگر باتِ محمد ﷺ!
ارفع و اعلیٰ ہے بڑی ذاتِ محمد ﷺ!


بے ہوش ہوئے موسیٰ دیکھی جو تجلّی
دیدارِ خُداوندی! کمالاتِ محمد ﷺ


لاَ نبیَّ بَعدِی ارشاد یہ حق ہے!
فرمان ہیں اللہ کے، کلماتِ محمد ﷺ


الحمد سے والنّاس تلک ساری عبارت
کلامِ خُدا تعالیٰ میں ہے نعتِ محمد ﷺ


لَولَاکَ لَمَا کی تفسیر عیاں ہے
اللہ کی اطاعت ہے ، اطاعتِ محمد ﷺ


مشفق ہیں، رحیم ہیں، محبوبِ الہٰی
سب نبیوں سے اعلیٰ ہیں صفاتِ محمد ﷺ


بخشش کی دُعا کی ہے، شفاعت بھی کریں گے
کیا خوب ہیں اُمت پہ عنایاتِ محمد ﷺ


اے کاش! جو مل جائے مدینے کی بشارتؔ 
جی بھر کے وہاں دیکھیں جمالاتِ محمد ﷺ