نور اسلام - دسمبر -2018

خدا جس نے سارے جہاں کو بنایا
ستاروں کا آکاش سَر پر سجایا
زمیں پر بہاروں کو دی شادمانی
ہو آراستہ دامنِ زندگانی
بس اِک کُن سے ہر چیز اس نے بنائی
بنی نوعِ انسان کو دی بڑھائی
بڑا رُتبہ اس کا جہاں میں بنایا
ملائک سے پھر اس کو سجدہ کرایا
اسے فکرِ تخلیق دی اس نے ایسی
کہ سمجھے حقیقت یہ ہر ایک شئے کی
کہ مخلوقِ مولا کے اسرار سمجھے
کر لے شکر تا اس کا اپنی زباں سے
نہ ہر گز کبھی اس کے احسان بھولے
رہیں دھر میں تابہ صدق و صفائی
سمجھ کر یہ انسان مقامِ الٰہی