نور اسلام - دسمبر -2018

آئینہ سیرت النبی ﷺ > صفحہ 3

قاصدِ نبوی کا اسمِ گرامی 

حکمران کا نام

مملکت

حضرت جعفر طیار، حضرت عمرو بن امیہ ضمری شاہ نجاشی اصحمہ بن الجبر حبشہ
حضرت حاطب ابن ابی بلتعہ شاہ مصر مقوقس مصر
حضرت عبداللہ بن حذافہ شاہ کسریٰ خسروپرویز ایران
حضرت وحید بن خلیفہ کلبی قیصر روم ہرقل روم
حضرت سلیط بن عمرو ہوزہ بن علی یمامہ
حضرت علاء بن الحضرمی منذر بن ساوی بحرین
حضرت شجاع بن وہب اسدی حارث بن ابی شمرغسانی  دمشق
حضرت عمروبن العاص جیفر بن جلندی بن عامر عمان 
     

حضور ﷺ کی تحریری تبلیغ اسلام:

حضور خاتم الانبیاء ﷺ نے زبانی دعوتِ اسلام کے ساتھ ساتھ تحریری صورت میں بھی دنیا کے مختلف بااثر لوگوں، بادشاہوں اور حکمرانوں کے نام خطوط ارسال کرکے تبلیغ اسلام کا فریضہ انجام دیا۔ بعض افراد کے نام حسب ذیل ہیں۔

غزوات، تاریخی جنگیں:

تاریخ اسلام میں وہ لڑائیاں غزوات کہلاتی ہیں۔ جن میں حضور اکرم ﷺ نے خود شرکت کرکے جہاد فرمایا اور جس جہاد اور معرکہ آرائی کے لیے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو سپہ سالار مقرر فرمایا وہ سرایا کہلاتی ہیں۔