حضرت قبلہ میاں صاحب رحمۃاللہ علیہ کاعرس مبارک شرقپورشریف میں
یکم،دوم تین(1،2،3)ربیع الاوّل کوبڑی عقیدت اور شان وشوکت کے ساتھ منعقد ہوتاہے۔یاد رہے کہ ماہِ صفرالمظفر 29یوم کاشمار کیاجاتاہے۔ اس مبارک اجتماع میں ایسی پاکیزگی اور سادگی نظر آتی ہے جودنیا میں بالعموم کہیں نظر نہیںآتی۔ زائرین دُور دُور سے حاضر ہوکر اپنے دامنوں کو دولت رُوحانی سے بھر کرلے جاتے ہیں۔