نور اسلام - نومبر-2018

نعت رسول مقبول ﷺ > صفحہ 1

 

صدائیں درودوں کی آتی رہیں گی مراسُن کے دل شاد ہوتا رہے گا
خُدا رکھے آباد اہلِ نظر کو محمد ﷺ کا میلاد ہوتا رہے گا

مُحمدﷺ دیا حق نے اسمِ گرامی، ہمیں جان سے پیارا ہے یہ نام نامی
وسیلہٗ رومی وظیفہ جامی یہی نام ہے یاد ہوتا رہے گا

سکونِ دل وجان خیال نبی ہے، نگاہوں کا مرکز جمال نبی ہے
جسے آرزوئے وصال نبی ہے وہ دل غم سے آزاد ہوتا رہے گا

گُلوں کا تبسم رُخِ والضُحٰی سے، وجودِ گلستاں دم مصطفی سے
وہ گلشن نہیں ہے جہاں وہ نہیں ہیں، وہ خالی ہے برباد ہوتا رہے گا

گدا ہے جو شاہِ اُممﷺ کی گلی کا، اُسے کوئی طعنہ نہ دے مفلسی کا
وہ اُجڑا نہیں ہے کرم ہے سخی کا حقیقت میں آباد ہوتا رہے گا