شیرِربانی فری ڈسپنسری

شیرِربانی فری ڈسپنسری

فخرالمشائخ حضرت میاں جمیل احمد شرقپوری نقشبندی مجدّدی مدظلہ العالیٰ نے شیرربانی فری ڈسپنسر 2002ء کو شرقپور شریف میں قائم کی۔اس میں ایمبولینس،ایکسرے،ای سی جی،خون ٹیسٹ،پیشاب ٹیسٹ اور مفت ادویات کی سہولت مہیاکی جاتی ہے اس کے علاوہ سفری شفاء خان جس میں تجربہ کار ڈاکٹروں کی زیرنگرانی شرقپورشریف کے گردونواح میں ناداراور مفلوک الحال مریضوں کو مفت علاج کی سہولت مہیا کرتاہے۔اس ڈسپنسری میں ایک ہفتہ میں تقریباًچارسو کے قریب مریضوں کو طبی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔